۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام خامنه ای

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب نے ایک پیغام میں جلیل القدر عالم دین حجت الاسلام و المسلمین آقائے ضیاءآبادی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے۔

بسم الله الرّحمن الرّحیم

عالم جلیل القدر جناب حجةالاسلام والمسلمین آقائے الحاج سیّدمحمّد ضیاءآبادی رضوان ‌اللہ ‌علیہ کی رحلت پر مرحوم و مغفور کے معزز اہل خانہ سمیت ان کے شاگردوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔اس عظیم عالم دین نے فصیح زبان اور مؤثر بیاں،روشن فکر، متذکر اور شائستہ دل کے ذریعے سننے والے کانوں اور بااستعداد دلوں کو دینی اور اخلاقی علم کا ایک قابل قدر ہدیہ عطا کیااور اپنے درس و خطابات کے ذریعے بہت سارے سننے والوں کوفیض یاب کرتے ہوئے ہدایت کا ذریعہ بن گئے۔اللہ رب العزت سے ان کی بلندی درجات اور رحمت و مغفرت کیلئے دعا گو ہوں۔

سیّدعلی خامنہ‌ای

9فروری2021ء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .